انگولا نے مذہب اسلام پر پابندی لگادی

افریقی ملک انگولا مذہب اسلام اور مسلمانوں پر پابندی لگانیوالا پہلا ملک بن گیا جہاں اسلام کو ایک ’فرقہ‘ قراردیتے ہوئے مساجد بند کردی گئیں اور اس کا باضابطہ اعلان صدر مملکت نے کیا ہے

375006
انگولا نے مذہب اسلام پر پابندی لگادی

افریقی ملک انگولا مذہب اسلام اور مسلمانوں پر پابندی لگانیوالا پہلا ملک بن گیا جہاں اسلام کو ایک ’فرقہ‘ قراردیتے ہوئے مساجد بند کردی گئیں اور اس کا باضابطہ اعلان صدر مملکت نے کیا۔
انگولا کے صدر ہوزے ایڈورڈو ڈاس سینٹوس نے کہاہے کہ ہمارے ملک میں اسلامی اثرورسوخ کا خاتمہ کردیاگیا ہے ۔
اس سے قبل وزیرثقافت روساکروز سلواکاکہناتھاکہ اسلام کو قانونی حیثیت دینے کے لیے وزارت انصاف اور انسانی حقوق سے منظوری نہیں لی گئی اور آئندہ نوٹس تک ان کی مساجد بند رہیں گی۔


۔ خاتون وزیرنے دعویٰ کیاکہ پابندی لازمی ہونی چاہیے کیونکہ اسلام انگولا کے رواج سے متضاد اور ایک فرقہ ہے ۔
یادررہے کہ انگولاکی16ملین آبادی میں سے اکثریت مسیحی برادری کی ہے جبکہ صرف 80سے 90ہزار مسلمان آباد ہیں ۔ مسلمانوں کی اکثریت مغربی افریقہ اورلبنانی نژاد مہاجر ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں