بحیرہ روم کے راستے یورپ ہجرت کا سلسلہ جاری

بحیرہ روم کے راستے یورپ ہجرت کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

373647
بحیرہ روم کے راستے یورپ ہجرت کا سلسلہ جاری


بحیرہ روم کے راستے غیر قانونی تارکین وطن کایورپ ہجرت کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔
بحیرہ روم میں گشت کرنے والے ناروے کے ایک جنگی جہاز نے کشتیوں میں سوار 800 تارکین وطن کو جمع کرتے ہوئے انھیں اٹلی کے جزیرہ ساردنیہ پہنچا دیا ہے ۔ ان میں حاملہ خواتین اور بچے بھی موجود ہیں ۔ اسپین کے جزیرہ کینری سے بھی 40 غیر قانونی تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا ہے ۔دریں اثناء لیبیا کے علاقے زووارا کے سمندر سے مزید 160 غیر قانونی تارکین وطن کی لاشیں ملی ہیں ۔
ادھر،ہنگری کے ریلوے اسٹیشن پر موجود ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن کو جرمنی جانے والی ٹرین میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ مہاجرین پولیس کیساتھ جھگڑا کر رہے ہیں ۔ انھوں نے اقوام متحدہ سے مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے ۔ مہاجرین کا احتجاج رات بھر جاری رہا۔ وہ اسٹیشن کو ترک کرنے پر تیار نہیں ہیں ۔ گزشتہ منگل کے روز 3500 مہاجرین جرمنی اور 3650 مہاجرین ویانا پہنچے تھے ۔میونخ کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ جرمنی میں ایک گھنٹے کے اندر پہنچنے والے مہاجرین کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی ہے جس میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں