صومالیہ میں خود کش حملوں کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک

پہلے حملے میں عسکریت پسندوں نے بارود سے بھری ہوئی گاڑی جنوبی شہر کسماؤ میں افریقن یونین امن فورس کے اس تربیتی مرکز سے ٹکرا دی جہاں کینیا اور صومالیہ سے تعلق رکھنے والے فوجیوں کو تربیت دی جا رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اندولس میں قائم اپنے ریڈیو پر الشباب گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے

339098
صومالیہ میں خود کش حملوں کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک

صومالیہ میں خود کش حملے۔
صومالیہ میں دہشت گرد تنظیم الشباب کی جانب سے کیے جانے والے دو مختلف حملوں میں 21 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے ہیں۔
پہلے حملے میں عسکریت پسندوں نے بارود سے بھری ہوئی گاڑی جنوبی شہر کسماؤ میں افریقن یونین امن فورس کے اس تربیتی مرکز سے ٹکرا دی جہاں کینیا اور صومالیہ سے تعلق رکھنے والے فوجیوں کو تربیت دی جا رہی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ اندولس میں قائم اپنے ریڈیو پر الشباب گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
دوسرا حملہ دارالحکومت موغادیشو میں ہوا جس میں کم از کم چار افراد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوئے۔ یہ کار بم دھماکا پولیس اسٹیشن کے قریب واقع اس آبادی کے قریب ہوا جہاں نقل مکانی کرنے والے افراد رہتے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں