روس اور جاپان کے درمیان جزیرے کا بحران

بحرالکاہل میں روس اور جاپان کے درمیان وجہ تنازعہ 4 جزیرے دونوں ملکوں کے درمیان دوبارہ سے کشیدگی کا سبب بن گئے

339203
روس اور جاپان کے درمیان جزیرے کا بحران

روس اور جاپان کے درمیان جزیرے کا بحران۔۔۔
بحرالکاہل میں روس اور جاپان کے درمیان وجہ تنازعہ 4 جزیرے دونوں ملکوں کے درمیان دوبارہ سے کشیدگی کا سبب بن گئے ہیں۔
اطلاع کے مطابق روس کے وزیر اعظم دمتری میدویدو کے جزیرہ ایترُپ کے دورے پر جاپان کی طرف سے احتجاج کیا گیا ہے۔
جاپان کے وزیر خارجہ 'فومیو کیشیدا 'نے ٹوکیو میں روس کے سفیر کو احتجاجی پیغام بھیجا ہے اور ماہِ اگست کے اواخر میں اپنے روس کے متوقع دورے کو بھی ملتوی کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ روس میں جنوبی کورائل کے نام سے اور جاپان میں شمالی زمینوں کے نام سے پہچانے جانے والے چار جزائر کا دوسری جنگ عظیم کے بعد روس کی طرف سے الحاق کر لیا گیا تھا۔
روس، جاپان کی طرف سے تسلیم نہ کئے جانے والے اس الحاق پر قائم ہے اور اس نے گذشتہ ماہِ جون میں بھی جزائر میں متعدد فوجی تنصیبات کی تعمیر کی تھی۔
روس بحیرہ اخوتسک میں متنازعہ جزائر کے ساتھ ساتھ، جزائر اور روس کے درمیانی سمندر کی تہہ میں موجود زیر زمین وسائل پر بھی اپنے حق کا دعوی کر رہا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں