روس کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

تقریباً 45 ٹن وزنی RS-12M "Topol " بین البراعظمی بیلسٹک میزائل، 10 ہزار کلو میٹر تک مار کرنے والے جنگی وار ہیڈ کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے

339295
روس کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔۔۔
روس کی وزارت دفاع کی اسٹریٹجک میزائل فورسز کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق RS-12M " Topol " بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کو جنوبی شہروں میں سے آستراہان کی "کاپوستین یار" ٹارگٹ رینج سے فائر کیا گیا۔
بیان کے مطابق فائر کردہ میزائل نے قزاقستان میں "ساری شاگان" ٹارکٹ رینج " میں قائم کردہ ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
تقریباً 45 ٹن وزنی RS-12M "Topol " بین البراعظمی بیلسٹک میزائل، 10 ہزار کلو میٹر تک مار کرنے والے جنگی وار ہیڈ کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں