جاپان جوہری پلانٹ کے ارادے کو ترک نہیں کر رہا

جاپان نے فوکوشیما جوہری حادثے کے ساڑھے چار سال بعد سے بند جوہری پاور پلانٹوں میں سے پہلے پلانٹ کو نئے سکیورٹی قوانین کے مطابق دوبارہ سے چلا دیا

323723
جاپان جوہری پلانٹ کے ارادے کو ترک نہیں کر رہا

جاپان جوہری پلانٹ کے ارادے کو ترک نہیں کر رہا۔۔۔
جاپان نے فوکوشیما جوہری حادثے کے ساڑھے چار سال بعد سے بند جوہری پاور پلانٹوں میں سے پہلے پلانٹ کو نئے سکیورٹی قوانین کے مطابق دوبارہ سے چلا دیا ہے۔
ملک کے جنوب میں سندائی جوہری پاور پلانٹ کے 1 نمبر ری ایکٹر کا افتتاح کر کے پلانٹ کو چلا دیا گیا ہے۔
یہ پلانٹ آئندہ ہفتے جمعے کے دن سے بجلی کی پیداوار دینا شروع کر دے گا اور ماہِ ستمبر میں پوری صلاحیت کے ساتھ کام کرنے لگے گا۔
اطلاع کے مطابق ری ایکٹر کو کسی قسم کے مسئلے کا سامنا کئے بغیر چلایا گیا ہے۔
جاپان کی ریگولیٹری اتھارٹی نے گذشتہ سال ماہِ ستمبر میں سندائی جوہری ری ایکٹر کی سکیورٹی کی تصدیق کر دی تھی۔
پلانٹ کے دوسرے ری ایکٹر کو ماہِ اکتوبر میں چلایا جائے گا۔
واضح رہے کہ جاپان میں سال 2011 میں آنے والے زلزلے اور سونامی کے بعد فوکوشیما سانحہ پیش آیا جس کے بعد بعض جوہری ری ایکٹروں کو بند کر دیا گیا تھا۔
حالیہ دو سالوں سے ملک میں موجود جوہری پلانٹوں کاسکیورٹی کنٹرول کیا جا رہا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں