ایران کا جوہری سمجھوتہ نئے انتخابات کے لئے تنقیدوں کا ہدف

ایران میں مستقبل کا صدر اگر جوہری سمجھوتے کو منسوخ کرے گا تو یہ ایک حماقت ہو گی: جوش ارنسٹ

315425
ایران کا جوہری سمجھوتہ نئے انتخابات کے لئے تنقیدوں کا ہدف

امریکہ کی طرف سے جوہری سمجھوتے کے بارے میں بیان۔۔۔
وائٹ ہاوس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے ایران کے ساتھ طے پانے والے تاریخی جوہری سمجھوتے کے بارے میں اہم بیان جاری کیا ہے۔
اپنی یومیہ پریس بریفننگ میں اس سوال کے جواب میں کہ "کیا آئندہ سال کے انتخابات میں منتخب ہونے والا صدر ایران کے سمجھوتے کو منسوخ کر سکتا ہے؟" ارنسٹ نے کہا کہ "مستقبل کا صدر اگر ایسا کرے گا تو یہ ایک حماقت ہو گی"۔
واضح رہے کہ ایران اور 5+1 ممالک کے درمیان ایران کے جوہری پروگرام پر طے پانے والا سمجھوتہ سال 2016 کے صدارتی انتخابات کے امیدواروں کی تنقیدوں کا ہدف بن گیا ہے۔
بعض صدارتی امیدوار کا کہنا ہے کہ ان کے منتخب ہونے کی صورت میں سمجھوتہ منسوخ ہو جائے گا۔
دوسری طرف اوباما انتظامیہ نے ایران کے ساتھ 14 جولائی کو طے پانے والے جوہری سمجھوتے کی تفصیلات رائے عامہ کے لئے شائع کر دی ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں