مغرب اسلام کے ساتھ جنگ کی حالت میں ہے: ہیرٹ ولڈرز

آسٹریا نے ہالینڈ کے نسلیت پرست سیاست دان ہیرٹ ولڈرز کے خلاف "نسلیت پرستی کو ہوا دینے" کے دعوے کے ساتھ تحقیقات کا آغاز کروا دیا

306293
مغرب اسلام کے ساتھ جنگ کی حالت میں ہے: ہیرٹ ولڈرز

آسٹریا نے ہالینڈ کے نسلیت پرست سیاست دان ہیرٹ ولڈرز کے خلاف "نسلیت پرستی کو ہوا دینے" کے دعوے کے ساتھ تحقیقات کا آغاز کروایا ہے۔
ولڈرز نے آسٹریا کے معروف نسلیت پرستوں میں سے ہینز کرسٹئن شترے کی دعوت پر دارالحکومت ویانا میں ماہِ مارچ میں ایک پروگرام میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
ویانا اٹارنی دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ولڈرز کے خلاف جاری تحقیقات اس خطاب سے متعلق ہیں تاہم اس بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
واضح رہے کہ ولڈرز نے اپنے خطاب میں دعوی کیا تھا کہ مغرب اسلام کے ساتھ جنگ کی حالت میں ہے۔
گذشتہ سال ولڈر کے خلاف ان کے اپنے ملک میں بھی تفریق اور نسلی امتیاز کو ہوا دینے کے الزام کے ساتھ تحقیقات کا آغاز کروایا گیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں