نیٹوکا دہشت گردی کے خلاف جدو جہد میں ترکی کی مکمل حمایت کا اعلان

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینس سٹولٹنبرگ نے کہا ہے کہ ترکی نے نیٹو کے آئین کے آرٹیکل 4 کے تحت یہ اجلاس طلب کیا ہے جس کے مطابق کوئی بھی رکن ملک اپنی علاقائی حدود کو لاحق خطرے کے پیشِ نظر تمام رکن ممالک کا اجلاس طلب کرنے کا حق رکھتا ہے

305040
نیٹوکا دہشت گردی کے خلاف جدو جہد میں ترکی کی مکمل حمایت کا اعلان

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینس سٹولٹنبرگ نے دہشت گردی کے خلاف جدو جہد میں ترکی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
ترکی کی دورخوست پر برسلز میں نیٹو کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینس سٹولٹنبرگ نے کہا ہے کہ ترکی نے نیٹو کے آئین کے آرٹیکل 4 کے تحت یہ اجلاس طلب کیا ہے جس کے مطابق کوئی بھی رکن ملک اپنی علاقائی حدود کو لاحق خطرے کے پیشِ نظر تمام رکن ممالک کا اجلاس طلب کرنے کا حق رکھتا ہے۔
سٹولنٹنبرگ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر قسم کی دہشت گردی کے وہ سخت خلاف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیٹو دہشت گردی کے خلاف جدو جہد میں ترکی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
ترکی نے کہا ہے کہ اوباما انتظامیہ کے ساتھ یہ بات طے پائی ہے کہ شام کے شمالی حصے میں مشترکہ طور پر ایک چھوٹے علاقے میں ’بفر زون‘ قائم کیا جائے گا۔
امریکہ عہدیدار کی طرف سے ایسے اشتراک کی تصدیق کی گئی۔
2013 میں انقرہ اور کردوں کے درمیان امن معاہدے کے اعلان کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ترکی نے عراق میں اس کالعدم کرد تنظیم کو حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
گزشتہ جمعہ کو ہی ترکی نے داعش کے اہداف کو نشانہ بنانے کے علاوہ امریکی لڑاکا طیاروں کو شام میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں کے لیے اپنا فوجی اڈہ استعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینس سٹولٹنبرگ نے کہا ہے کہ ترکی نے نیٹو کے آئین کے آرٹیکل 4 کے تحت یہ اجلاس طلب کیا ہے جس کے مطابق کوئی بھی رکن ملک اپنی علاقائی حدود کو لاحق خطرے کے پیشِ نظر تمام رکن ممالک کا اجلاس طلب کرنے کا حق رکھتا ہے۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں