مالی؛امن دستے پر حملہ چھ اہلکار ہلاک

مالی کے شمالی صحرا میں اقوام متحدہ کے امن دستے پر فائرنگ کے نتیجے میں چھ اہل کار ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں

330133
مالی؛امن دستے پر حملہ چھ اہلکار ہلاک

مالی کے شمالی صحرا میں اقوام متحدہ کے امن دستے پر فائرنگ کے نتیجے میں چھ اہل کار ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔
امن مشن کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان کے فوجی قافلے پر یہ حملہ گزشتہ روزصبح ٹمبکٹو کے علاقے میں ہوا۔
عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو نکالنے کے لئے ہیلی کاپٹروں سمیت کمک جائے وقوعہ پر بھیجی جا رہی ہے جبکہ ابھی تک حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔
واضح رہے کہ اس خطے میں فرانس کی زیر قیادت القائدہ کے باغیوں سے آزادی کے لئے فوجی کارروائی دو سال سے جاری ہے تاہم اس کے باوجود، مالی کے شمالی حصے میں تشدد کا سلسلہ رواں ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں