انڈونیشیا میں فوجی طیارہ تباہ ، 30 افراد ہلاک

انڈونیشیا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 30 افراد ہلاک اورمتعدد زخی ہوگئے ہیں ۔

325712
انڈونیشیا میں فوجی طیارہ تباہ ، 30 افراد ہلاک

انڈونیشیا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 30 افراد ہلاک اورمتعدد زخی ہوگئے ہیں ۔
انڈونیشیا فوج کے زیر استعمال سی 130 ہرکیولیس طیارے نے شمالی سماٹرا کے شہرمدان کے فوجی اڈے سے پرواز کی اور طیارے میں  عملے کے 12 افراد سوارتھے۔ طیارہ پرواز کے تھوڑی دیر بعد ہی شہر کے گنجان آباد علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے سے 2 رہائشی عمارتوں اوردیگر املاک کو آگ لگ گئی۔ ریسکیو عملے نے اب تک 30 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جب کہ طیارے کے ملبے اورعمارتوں میں موجود دیگر زخمیوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔
یاد رہے کہ 2005 میں بھی  بوئنگ 737 قسم کے طیارے کے اسی شہر پر گرنے سے 143 افراد  ہلاک ہوگئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں