جمہوریہ وسطی افریقہ میں صدارتی اور عام انتخابات

قومی الیکشن کمیشن نے اطلاع دی ہے کہ ملک بھر میں سیکورٹی کے قیام کے بعد 4 اکتوبر کے روز آئین پر ریفرنڈم اور 18 اکتوبر کو عام انتخابات کا انعقاد ہو گا

311419
جمہوریہ وسطی افریقہ میں صدارتی اور عام انتخابات

تین بار ملتوی ہونے والے انتخابات کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
جمہوریہ وسطی افریقہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات 18 اکتوبر کو منعقد ہو ں گے۔
اس ملک کے قومی الیکشن کمیشن نے اطلاع دی ہے کہ ملک بھر میں سیکورٹی کے قیام کے بعد 4 اکتوبر کے روز آئین پر ریفرنڈم اور 18 اکتوبر کو عام انتخابات کا انعقاد ہو گا۔
خیال رہے کہ نومبر سن 2014 میں منعقد کیے جانے والے انتخابات کو سیکورٹی اور معاشی مسائل کے باعث تین بار ملتوی کیا گیا تھا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں