راسموسن کا ڈنمارک کو عراق افغانستان جنگ میں دھکیلنےمیں کردار

نیٹو کے سابق سیکریٹری جنرل انڈریس فوگ راسموسن کو اپنے دور صدارت میں ڈنمارک کو عراق اور افغانستان کی جنگ میں دھکیلنے کی وجہ سے بیان قلمبند کروانے کے لیے بلایا گیا ہے ۔

292762

حکومت ڈنمارک کیطرف سے سات نومبر کو تشکیل دئیے جانے والے" عراق افغانستان جنگوں کے تحقیقاتی کمیشن "نے راسموسن کے علاوہ سابق وزیر خارجہ پر سٹگ مولراور اس دور کے اعلی حکام کے بیانات کو قلمبند کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ کمیشن ان شخصیات سے یہ معلوم کرئے گا کہ انھوں نے کن دلائل کو مد نظر رکھتے ہوئے ملک کو عراق اور افغانستان کی جنگوں میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔
راسموسن نے ایک بیان میں کہا تھا کہ انھوں نے عراق کے صدر صدام حسین کے پا س دنیا کے لیے خطرناک مہلک کیمیائی ہتھیاروں کی موجودگی کی وجہ سے جنگ میں شرکت کا فیصلہ کیا تھا اور ان کا یہ بیان طویل مدت تک بحث و مباحثے کا باعث بنا رہا تھا ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں