امریکہ اسرائیل کو 1٫9 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرے گا

غیر ممالک کو اسلحہ کی فروخت کا جائزہ لینے والی دفاعی سلامتی تعاون ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ مذکورہ معاہدہ میزائل اور بموں سمیت دیگر فوجی سازو سامان، سپیئر پارٹس اور لاجسٹک امدادی سامان پر مبنی ہے

285911
امریکہ اسرائیل کو 1٫9 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرے گا


واشنگٹن انتطامیہ نے اسرائیل کو 1٫9 ارب ڈالر کے اسلحہ کی فروخت کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔
اسرائیل کو ہزار ہا اسلحہ کے پارچہ جات پر مشتمل فروخت معاہدے کی کانگریس نے منظوری کے بعد ایک اعلامیہ جاری کیا ہے۔
غیر ممالک کو اسلحہ کی فروخت کا جائزہ لینے والی دفاعی سلامتی تعاون ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ مذکورہ معاہدہ میزائل اور بموں سمیت دیگر فوجی سازو سامان، سپیئر پارٹس اور لاجسٹک امدادی سامان پر مبنی ہے۔
امریکہ کی اسرائیل کی سلامتی و تحفظ کو خصوصی اہمیت دینے پر توجہ مبذول کرانے والے اعلامیہ میں وضاحت کی گئی ہے کہ اسرائیل کی دفاعی صلاحیت کو فروغ دینا اور اس ضمن میں معاون ثابت ہونا امریکی قومی مفاد کے حوالے سے حیاتی اہمیت کا حامل ہے۔
اعلامیہ کے مطابق مذکورہ فروخت کی وساطت سے اسرائیل دفاعی طاقت میں مضبوطی آئیگی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں