جرمنی اور برطانیہ میں بچوں کے استحصال کی شرح بڑھ گئی

جرمنی اور برطانیہ میں بچوں کے خلاف جسمانی و جنسی استحصال کے واقعات میں قابل توجہ اضافہ ہوا ہے جو کہ باعث تشویش ہے

282935
جرمنی اور برطانیہ میں بچوں کے استحصال  کی شرح بڑھ گئی

جرمنی میں جسمانی استحصال سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔
وفاقی محکمہ پولیس کی ایک رپورٹ کے مطابق ان واقعات میں اکثریت چھ سال سے کم عمر بچوں کی ہے ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہر روز کسی نہ کسی بچے کو مار پیٹ کا یا تیز دھار آلات کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔
بچوں کے خلاف تشدد کے ان واقعات میں گزشتہ سال 5 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ ہر ہفتے ایک بچے کی موت بھی اس زدو کوب کی وجہ سے واقع ہوئی ہے۔
دریں اثنا جنسی استحصال سے متاثرہ بچوں کی تعداد گزشتہ سال 14 ہزار 395 ریکارڈ کی گئی ہے ۔
دریں اثنا برطانیہ میں بھی پولیس بچوں کے استحصال کے واقعات کی اطلاعات پر 1400 افراد کے خلاف تفتیش کر رہی ہے ۔
بتایا گیا ہے کہ خاص کر مونٹیسوری اور ابتدائی اسکولوں میں یہ واقعات زیادہ پیش آتے ہیں۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں