ترکی اور یورپی یونین شراکت داری کونسل کے اجلاس میں اہم فیصلے

یورپی یونین کے ہمراہ توانائی و اقتصادیات کے میدان میں اعلی سطحی ڈائیلاگ میکانزم کو فروغ دیے جانے کی توضیح کرنے والے بوزکر کا کہنا تھا کہ یہ مستقل رکنیت کے ہدف کا ایک متبادل نہیں ہے

279397
ترکی اور یورپی یونین شراکت داری کونسل  کے اجلاس میں اہم فیصلے

ترکی ۔ یورپی یونین حصہ داری کونسل کا 53واں اجلاس بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں منعقد کیا گیا۔
برسلز میں کونسل کے 53 ویں اجلاس سے قبل وزیر خارجہ میولود چاوش اولو ۔ یورپی یونین امور کے وزیر اور مذاکرات کار وولکان بوزکراور یورپی یونین کے وسعت امور کےذمہ دار رکن جوہانس ہاہن نے ایک مشترکہ پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔
وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کی رکنیت ترکی کی ایک سٹریٹیجک ترجیح ہے۔
قبرص امن مذاکرات کا حوالہ دینے والے چاوش اولو نے بتایا کہ قبرصی یونانی فریق کے بھی اسی عزم کا مظاہرہ کرنے کی صورت میں رواں سال کے اختتام تک اس مسئلے کا حل تلاش کر لیا جائیگا۔
وزیر برائے یورپی یونین امور اور چیف نگوشیئٹر وولکان بوزکر نے ترکی کی سیاسی و اقتصادی اصلاحات پر توجہ مبذول کرائی۔
یورپی یونین کے ہمراہ توانائی و اقتصادیات کے میدان میں اعلی سطحی ڈائیلاگ میکانزم کو فروغ دیے جانے کی توضیح کرنے والے بوزکر کا کہنا تھا کہ یہ مستقل رکنیت کے ہدف کا ایک متبادل نہیں ہے۔
ترکی کے یورپی یونین کے لیے اعلی سطح کی سڑیٹیجک اہمیت کے حامل ہونے کی وضاحت کرنے والے یوہانس ہاہن کا کہنا تھا کہ کسٹم یونین معاہدے میں تجدید لانے سے موجودہ تجارتی حجم میں مزید اضافہ ممکن بن جائیگا۔
کونسل کے اجلاس سے قبل وزیر خارجہ میولود چاوش اولو ۔ یورپی یونین امور کے وزیر اور مذاکرات کار وولکان بوزکر، یورپی یونین کے خارجہ امور کی نمائندہ اعلی فریڈریکا موگارینی اور یورپی یونین کے وسعت امور کےذمہ دار رکن جوہانس ہاہن ایک ضیافتی میٹنگ میں یکجا ہوئے۔
اجلاس کے بعد جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ میں ترکی اور یورپی یونین کے کلیدی حصہ دار اور حکمتِ عملی اتحادی ہونے پر زور دیتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ "شراکت مذاکرات ترکی اور یورپی یونین کے باہمی تعلقات کے سنگ ِ میل کی حیثیت کو برقرار رکھیں گے۔"

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں