فلپائن میں ایک کارخانے میں آتشزدگی کے نتیجے میں 72 افراد ہلاک

اطلاعات کے مطابق کینٹکس مینوفیکچرنگ کمپنی میں لگنے والی آگ سے درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے یہ کمپنی مقامی طور پر فروخت ہونے والے ربڑ کے سلیپر بناتی ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آتشزدگی کے باعث کتنے افراد لاپتا ہیں

275816
فلپائن میں ایک کارخانے میں آتشزدگی کے نتیجے میں 72 افراد ہلاک

فلپائن میں ایک کارخانے میں آتشزدگی۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں جوتا ساز فیکٹری میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 72 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق کینٹکس مینوفیکچرنگ کمپنی میں لگنے والی آگ سے درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے یہ کمپنی مقامی طور پر فروخت ہونے والے ربڑ کے سلیپر بناتی ہے۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آتشزدگی کے باعث کتنے افراد لاپتا ہیں۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ دو منزلہ عمارت پر اس وقت آگ بھڑک اٹھی جب وہاں کام کرنے والے ویلڈروں کے آلات کیمیائی مواد سے ٹکرا گئے۔
فیکٹری میں آگ سے بچاؤ کے انتظامات کے معیار کے ناقص ہونے سے آگاہ کیا گیا ہے اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فیکٹری میں ہنگامی اخراج کے راستے مطلوبہ تعداد میں موجود نہ تھے۔
عمارت کی کئی کھڑکیوں پر آہنی سلاخیں نصب تھیں تاکہ کارکن فرار نہ ہو سکیں۔ اطلاعات کے مطابق فیکٹری کے اندر پھنس جانے والے کئی افراد کے جسم مکمل طور پر جل گئے ہیں۔
حکام نے آگ لگنے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں