بالٹی مور میں جلاو گھیراو کے واقعات،سات پولیس اہلکار زخمی

امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں سیاہ فام نوجوان فریڈی گرے کی حراست کے بعد تفتیش کے دوران ہلاکت کے واقعے پر احتجاجوں کا سلسلہ پر تشدد جھڑپوں میں تبدیل ہو گیا

252708
 بالٹی مور میں جلاو گھیراو کے واقعات،سات پولیس اہلکار زخمی

امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں سیاہ فام نوجوان فریڈی گرے کی حراست کے بعد تفتیش کے دوران ہلاکت کے واقعے پر احتجاجوں کا سلسلہ پر تشدد جھڑپوں میں تبدیل ہو گیا ۔
گرے کی آخری رسومات میں ایک ہزار افراد نے شرکت کی جنہوں نے تدفین کے بعد شہر کی پولیس کے خلاف نعرے لگائے ۔
بعض مظاہرین نے طیش میں آکر پولیس اہلکاروں پر حملہ بھی کر دیا جس پر جھڑپیں رونما ہوئیں ۔
ان جھڑپوں میں 7 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے اور متعدد مظاہرین کو حراست میں بھی لیا گیا ۔
ان واقعات میں متعدد گاڑیوں کو بھی نذر آتش کیا گیا ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں