یونان روس کے ساتھ تعلقات کا نیا دور چاہتقا ہے:سپراس

کریملن میں روسی صدر پُوٹن کے ساتھ ملاقات کرنے والے یونانی وزیراعظم الیکسِس سِپراس نے اپنے روسی دورے کے حوالے سے کہا کہ وہ روس اور یونان کے تعلقات کو ایک نئی شروعات دینا چاہتے ہیں

231894
یونان روس کے ساتھ تعلقات کا نیا دور چاہتقا ہے:سپراس

یونان کے وزیراعظم الیکسِس سپراس نے روسی صدر ولادیمیر پُوٹین کے ساتھ کریملن میں ملاقات کی ہے جس پر یورپی یونین کو کافی توجہ حاصل ہے ۔
کریملن میں روسی صدر پُوٹن کے ساتھ ملاقات کرنے والے یونانی وزیراعظم الیکسِس سِپراس نے اپنے روسی دورے کے حوالے سے کہا کہ وہ روس اور یونان کے تعلقات کو ایک نئی شروعات دینا چاہتے ہیں۔
سِپراس اور پُوٹین نے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔
پریس کانفرنس میں پُوٹین نے روس اور یونان کے ممکنہ اقتصادی روابط کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو اور ایتھنز کے بہتر معاشی تعلقات سے یونان کو قرضے دینے والے اداروں اور اقوام کو بھی فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ روسی صدر کے مطابق یونان، ترک اسٹریم گیس پراجیکٹ کے ذریعے یورپ کو قدرتی گیس کی فراہمی پر حاصل ہونے والی راہداری سے کئی ملین یورو کما سکتا ہے۔
دونوں لیڈروں نے ترک اسٹریم لائن پراجیکٹ پر بھی گفتگو کی لیکن تکنیکی معاملات پر تفصیلی گفتگو کے بعد ہی دونوں ممالک کسی حتمی فیصلے پر پہنچ پائیں گی۔
پُوٹین نے یہ بھی واضح کیا کہ یونانی وزیراعظم نے مالی امداد کا کوئی ذکر نہیں کیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں