فلسطین کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے: ولادی میر پوٹن

ہم مشرقی بیت المقدس والی آزاد فلسطینی حکومت کے قیام کے ساتھ تعاون کرنا جاری رکھیں گے : ولادی میر پوٹن

286076
فلسطین کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے: ولادی میر پوٹن

پوٹن کی طرف سے فلسطین کے بارے میں پیغام۔۔۔

روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے کہا ہے کہ ہم مشرقی بیت المقدس والی آزاد فلسطینی حکومت کے قیام کے ساتھ تعاون کرنا جاری رکھیں گے۔
پوٹن نے مصر کے شرم الشیخ میں شروع ہونے والے عرب لیگ کے 26 ویں سربراہی اجلاس میں شریک ممالک کے سربراہوں کے لئے ایک پیغام روانہ کیا ہے۔
پیغام میں پوٹن نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو مشرقی بیت المقدس والی ، قابل رہائش اور آزاد حکومت قائم کرنے کا حق حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماسکو، دو طرفہ اور کثیر طرفہ مذاکرات کے ذریعے اس مقصد تک رسائی کے سلسلے میں تعاون کرنا جاری رکھے گا۔
پوٹن نے کہا کہ عرب دنیا کے مسائل کا پُر امن طریقوں سے اور بیرونی مداخلت کے بغیر حل ہونا ضروری ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں