بوسنیا کی خود مختاری کے 23 سال

اس موقع کی مناسبت سے بوسنیاَئی طلبہ کے ایک گروپ نے بوسنیا کی آزادی کے قائد مرحوم عالیہ عزت بیگوویچ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی

241562
بوسنیا کی خود مختاری کے 23 سال

بوسنیا کل اپنی خود مختاری کی 23 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔
اس مناسبت سے بوسنیاَی طلبہ کے ایک گروپ نے بوسنیا کی آزادی کے قائد مرحوم عالیہ عزت بیگوویچ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔
اس حاضری کے بعد عالیہ عزت بیگوویچ کے عجائب خانے میں ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔
اس پروگرام میں طلبہ کو جنگ بوسنیا اور جناب عزت بیگوویچ کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم دکھائی گئی ۔
بوسنیا میں ہر سال اس موقع پر نئی نسل کو ملک کے تاریخی پس منظر کے بارے میں اآگاہی فراہم کی جاتی ہے ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں