سوڈان میں شر پسندوں کیطرف سے معاہدے کی خلاف ورزی

سوڈان میں شر پسندوں کیساتھ ہونے والے معاہدے کے ایک ہفتے بعد ہی تشدد کے واقعات میں دوبارہ اضافہ ہو گیا ہے ۔

215621
 سوڈان میں شر پسندوں  کیطرف سے  معاہدے  کی خلاف ورزی


سوڈان میں شر پسندوں کیساتھ ہونے والے معاہدے کے ایک ہفتے بعد ہی تشدد کے واقعات میں دوبارہ اضافہ ہو گیا ہے ۔شر پسندوں نے حکومت کے زیر کنٹرول بنٹیو قصبے میں اقوام متحدہ کے کیمپ پر بمباری کی ۔صدر سلواکر میار ڈٹ اور دہشت گردوں کے کمانڈر ماچر کے درمیان حکومت کے قیام کے موضوع پر گزشتہ ہفتے معاہدہ طے ہو اتھا لیکن دہشت گردوں کیطرف سے معاہدےکی خلاف ورزی سے ملک میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ جنوبی سوڈان میں2011 میں آزادی کے اعلان کے بعد سے کشیدگی جاری ہے ۔دریں اثناء اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی سوڈان میں دو میلین پانچ لاکھ افراد کو فوری طور پر خوردنی اشیاء کی ضرورت ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں