ملک میں تیل کی قیمت مزید کم کی جائے۔مظاہرین کا مطالبہ

ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس میں مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ دنیا بھر کی طرح ملک میں بھی پٹرول کی ہوش رُبا قیمت کم کی جائے

215593
 ملک میں تیل کی قیمت مزید کم کی جائے۔مظاہرین کا مطالبہ

ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی ۔
مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ دنیا بھر کی طرح ملک میں بھی پٹرول کی ہوش رُبا قیمت کم کی جائے ۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنےکے لیے تیز دھار والے پانی، آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا ۔
صدر میشال مارتیلی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین نے دھمکی دی ہے کہ اگر 15 فروری تک پٹرول کی قیمتیں کم نہ کی گئیں تو وہ منعقد ہونے والے خصوصی کارنیوال کا سارا مزہ کر کرا کر دیں گے۔
واضح رہے کہ حکومت نے پٹرول کی قیمت میں فی بیرل 25 سینٹ کی کمی کی تھی لیکن عوام کی توقعات پر یہ پوری نہیں اتری ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں