یوکرائن کے امن پلان کو حتمی شکل دینے کا کام جاری

جرمنی، فرانس ۔ یوکرائن اور روس کے حکام ایک دفعہ پھر ٹیلی فونک مذاکرات کریں گے

214212
یوکرائن کے امن پلان کو حتمی شکل دینے کا کام جاری

لیڈر ، یوکرائن کے امن پلان کو حتمی شکل دینے کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔۔۔
اس سلسلے میں جرمنی، فرانس ۔ یوکرائن اور روس کے حکام ایک دفعہ پھر ٹیلی فونک مذاکرات کریں گے۔
جرمنی کے وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹین مئیر نے کہا ہے کہ فرانس اور جرمنی کی مشترکہ امن کوششوں کا نتیجہ دو تین دن میں واضح ہو جائے گا۔
امن مذاکرات کی تفصیلات کے بارے میں تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
فرانس کے صدر اولاند کے جاری کردہ بیان کے مطابق تجاویز میں فرنٹ لائن پر 50 سے 70 کلومیٹر تک کے علاقے کو فوجیوں سے پاک علاقے کی تشکیل بھی شامل ہے۔
تاہم یوکرائن کے صدر پوروشینکو اس موقف کے ساتھ بفرزون کی مخالفت کر رہے ہیں کہ اس کا مطلب روسی حامیوں کو زمین دینا ہو گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں