جرمن باشندے کو بوکوحرام تنظیم سے رہا کروالیا گیا

میرون کےصدارتی دفتر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایبر ہارڈ کو دوست ممالک کی حمایت سے شروع کردہ ایک کاروائی کے دوران رہا کرالیا گیا ہے۔ نیتشیخ ایبر ہارڈ کو جولائی 2014 میں بوکو حرام تنظیم کی جانب سے اغوا کرلیا گیا تھا

194278
جرمن باشندے کو بوکوحرام تنظیم سے رہا کروالیا گیا

نائیجریا میں بوکو حرام تنظیم کی جانب سے سات ماہ قبل اغوا کیے جانے والے جرمن باشندے نیتشیخ ایبر ہارڈ کو رہا کروالیا گیا ہے۔
کمیرون کےصدارتی دفتر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایبر ہارڈ کو دوست ممالک کی حمایت سے شروع کردہ ایک کاروائی کے دوران رہا کرالیا گیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایبر ہارڈ کو جرمنی کے سفارت خانے منتقل کردیا گیا ہے۔ تاہم اس کاروائی کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے۔
نیتشیخ ایبر ہارڈ کو جولائی 2014 میں بوکو حرام تنظیم کی جانب سے اغوا کرلیا گیا تھا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں