نائیجیریا: دو بم حملے

مادی گوری اور پوٹیکسم میں دو مختلف خود کش بم حملوں میں 18 افراد ہلاک اور 27 سے زائد زخمی ہو گئے

180697
نائیجیریا: دو بم حملے

نائیجیریا کے شہروں مادی گوری اور پوٹیکسم میں دو مختلف خود کش بم حملوں میں 18 افراد ہلاک اور 27 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

مادی گوری کا حملہ ایک اتوار بازار کی جگہ پر کیا گیا۔
حملہ ایک 10 سالہ بچی نے کیا اور حملے کے بعد متاثرہ جگہ میدان جنگ کا نقشہ پیش کرنے لگی۔
حملے میں 16 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہو گئے ہیں۔
پوٹیکسم میں شہر کے مرکز سے گزرتی ایک گاڑی کو شبے میں روکا گیا اور پولیس کی تلاشی کے دوران دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا۔
دھماکے میں گاڑی کا ڈرائیور اور ایک پولیس اہلکار ہلاک اور کثیر تعداد میں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں