لیبیا: متحارب قوتوں کے درمیان جھڑپیں: اٹھارہ افراد ہلاک

ملک کے بیشتر علاقوں میں ہونے والی جھڑپوں میں 18 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں

156861
لیبیا: متحارب قوتوں کے درمیان جھڑپیں: اٹھارہ افراد  ہلاک

لیبیا کے شہر بن غازی میں ہونے والی جھڑپوں میں 18 افراد ہلاک ہو گئے۔
ریٹائرڈ جرنیل خلیفہ حفتر کی حامی فوج اور انقلابی قوتوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں حفتر کے 13 حامی ہلاک اور 69 زخمی ہو گئے۔
ملک کے مشرقی شہر درانہ کے قریب عین المارہ کے علاقے میں ایک چیک پوسٹ پر انصا رالشرعیہ نامی تنظیم کے حملے میں پانچ فوجی بھی ہلاک ہوئے۔
یاد رہے کہ ملک ، متحارب گروہوں اور مغربی علاقوں پر قابض قومی کانگریس کی زیر حمایت الفجر نامی فوج اور مشرقی لیبیا پر قابض جرنیل حفتر کی ملیشیا قوتوں کے درمیان دوحصوں میں بٹا ہوا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں