متحدہ امریکہ نےگوانتانامو بے میں چار افغانی قیدیوں کو رہا کردیا

امریکی محکمہٴدفاع کا کہنا ہے کہ گوانتانامو بے، کیوبا میں قائم امریکی فوجی قیدخانے سے چار افغانوں کو رہا کیا گیا ہے، جنھیں واپس ملک بھیج دیا گیا ہے، جو ایک عشرے سے زائد مدت سے بند تھے

154511
متحدہ امریکہ نےگوانتانامو بے میں چار افغانی قیدیوں کو رہا کردیا

امریکی محکہ دفاع کا کہنا ہے کہ گوانتانامو بے، کیوبا میں قائم امریکی فوجی قیدخانے سے چار افغانوں کو رہا کیا گیا ہے، جنھیں واپس ملک بھیج دیا گیا ہے، جو ایک عشرے سے زائد مدت سے بند تھے۔
امریکی حکام نے کہا ہے کہ گوآنتانامو بے سے چار افغان قیدیوں کو رہا کرنا افغان صدر اشرف غنی پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔ امریکی انتظامیہ کے بقول صرف تین ماہ کے اندر اندر ان قیدیوں کو افغان حکومت کے حوالے کر دینا واضح کرتا ہے کہ واشنگٹن حکومت صدر غنی پر اعتماد کرتی ہے۔
ہفتے کے دن گوآنتانامو سے چار افغان قیدیوں علی گل، محمد ظاہر، شاہ ولی خان اور عبدالغنی کو کابل حکومت کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ان کی رہائی کے لیے اشرف غنی نے امریکی حکومت سے خصوصی درخواست کی تھی۔ واضح رہے کہ کیوبا میں واقع اس امریکی حراستی کیمپ میں 132 مشتبہ افراد قید ہیں۔
اس سال کے آخر تک، زیادہ تر امریکی فوجین افغانستان سے واپس چلی جائیں گی۔
سنہ 2009 میں جب صدر براک اوباما نے اپنا صدارتی عہدہ سنبھالا، گوانتانامو میں قیدیوں کی کُل تعداد 242 تھی، جو کم ہوکر اِس وقت 132 رہ گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ متوقع طور پر آئندہ ہفتوں کے دوران مزید قیدی رہا ہوں گے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں