متاثرہ انسانوں کےلیے مزیدامداد درکار ہے :اقوامِ متحدہ

اقوام محدہ نے آئندہ کے سالوں میں انسانی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے سولہ بلین ڈالر سے زائد امداد کی اپیل کی ہے

141547
متاثرہ انسانوں کےلیے مزیدامداد درکار ہے :اقوامِ متحدہ

اقوام محدہ نے آئندہ کے سالوں میں انسانی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے سولہ بلین ڈالر سے زائد امداد کی اپیل کی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اس امداد کا بیشتر حصہ وسیع پیمانے پر پھیلے تنازعات کے شکار افراد کی مدد کے لیے خرچ کیا جائے گا۔
اقوام متحدہ نے اس حوالے سے 16.4 بلین ڈالر کی اپیل گزشتہ روز کی ہے جو 2015 میں دنیا کے مختلف خطوں میں عدم تحفظ کے شکار افراد کی مدد کے لیے درکار ہوگی ۔
یہ اپیل انسانی بحرانوں کے امور سے متعلق اقوام متحدہ کی سربراہ ویلیری آموس نے گزشتہ روز جنیوا میں کی۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ افراد ہماری امدادی کوششوں کا مرکز رہیں گے اور ہم مؤثر اور تیز تر کارروائیوں کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بڑھتے ہوئے تنازعے اقوام متحدہ کی امدادی کارروائیوں کی صلاحیت کو متاثر کر رہے ہیں۔
پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر انتونیو گُٹیریس کا کہنا ہے کہ انسانی بحرانوں کے لیے درکار مدد کی سطح میں غیرمعمولی حد تک اضافہ ہوا ہے جبکہ دوسری جانب مزید امدادکے بغیر مختلف خطوں میں تنازعات کے باعث مشکلات کے شکار لوگوں کی مدد کا کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں