نیٹو اور یوکرائن کی طرف سے روس کی مذمت

نیٹو کی وزارت خارجہ اور یوکرائن نے روس کے کریمیا میں فوجی کالونی بنانے اور یوکرائن کے مشرق میں علیحدگی پسندوں کو اسلحے کی فراہمی کرنے کی مذمت کی ہے

136221
نیٹو اور یوکرائن کی طرف سے روس کی مذمت

نیٹو اور یوکرائن کی طرف سے روس کی مذمت کی ہے۔۔۔
نیٹو کی وزارت خارجہ اور یوکرائن نے روس کے کریمیا میں فوجی کالونی بنانے اور یوکرائن کے مشرق میں علیحدگی پسندوں کو اسلحے کی فراہمی کرنے کی مذمت کی ہے۔
نیٹو کے وزرائے خارجہ نے کل ٹیلی کانفرنس کے ذریعے یوکرائن کے وزیر خارجہ پاولو کلِم کِن کے ساتھ رابطہ کیا اور حالیہ صورتحال جائزہ لیا۔
اجلاس کے بعد جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیاہے کہ "ہم ،روس کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یوکرائن کے مشرق میں علیحدگی پسندوں کو ٹینک، جدید ائیر ڈیفنس سسٹم اور دیگر بھاری اسلحہ فراہم کرنے کی، اس کے ساتھ ساتھ ملک میں عدم استحکام پھیلانے کی شعوری کوششوں کی اور منسک کے معاہدوں کی خلاف ورزی کی حامل فوجی کاروائیاں کرنے کی شدت سے مذمت کرتے ہیں"۔
مشترکہ اعلامیے میں روس کی کریمیا میں فوجی کالونی اور کریمیا میں خراب ہوتی انسانی حقوق کی صورتحال کی بھی مذمت کی گئی ہے اور ماسکو انتظامیہ کو کریمیا کے الحاق سے پیچھے ہٹنے اور کریمین تاتاروں سمیت مقامی عوام کے حقوق کا احترام کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
اس دوران وزرائے خارجہ نے یوکرائن کی فوج کو جدید بنانے کے لئے 4 ٹرسٹ فنڈ قائم کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔
اس دائرہ کار میں خواہش مند نیٹو اراکین کے کمانڈ کنٹرول، سائبر ڈیفنس، اٹیک ، سپلائی، اسٹینڈر ڈائزیشن، فوجی اہلکاروں کی تعلیم و تربیت، زخمی فوجیوں کے علاج و معالجے جیسے پروجیکٹوں میں شرکت کرنے یا پھر مالی تعاون کرنے کی توقع کی جا رہی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں