کینیا میں دہشت گرد حملے کی مذمت

ترک دفتر خارجہ نے کینیا میں مسافر بس کو اغوا کرتے ہوئے 28 افراد کو ہلاک کیے جانے والے حملے کی سختی سے مذمت کی ہے

203112
کینیا میں دہشت گرد حملے کی مذمت

ترک دفتر خارجہ نے کینیا میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کینیا کے علاقے ماندیرا میں ایک مسافر بس پر دہشت گردوں کے حملے میں 28 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
دفتر خارجہ سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ" کینیا کے علاقے ماندیرا میں 22 نومبر سن 2014 کو ایک مسافر بس کو اغوا کرتے ہوئے 28 افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے کی گھناؤنی دہشت گرد کاروائی کی ہم سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ "
ہلاک شدگان کے اہل خانہ اور کینیائی عوام سے تعزیت کا اظہار کرنے والے اعلامیہ میں ان الفاظ کو جگہ دی گئی ہے، "ہم المناک واقع کی مناسبت سے کینیائی عوام اور حکومت کی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں ہمارے تعاون کا ایک بار پھر اعادہ کرتے ہیں۔"

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں