امریکہ میں مہاجرین کے حوالے سے ایک نیا منصوبہ

امریکی صدر باراک اوباما نے اس ملک میں مقیم غیر قانونی مہاجرین کی تعداد میں کمی لانے کے زیر مقصد ایک نئے منصوبے کا اعلان کیا ہے

200474
امریکہ میں مہاجرین کے حوالے سے ایک نیا منصوبہ

امریکی صدر باراک اوباما نے نئے مہاجر منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
اس ملک میں مقیم تقریباً 50 لاکھ مہاجرین کی دلچسپی کا حامل یہ منصوبہ تین مراحل پر مشتمل ہے۔
سرحدی تدابیر میں اضافے پر مبنی پہلی شق غیر قانونی مہاجرین کو زیادہ موثر طریقے سے پکڑتے ہوئے ملک بدر کیے جانے پر مبنی ہے۔
دوسری شق کے مطابق جرم پیشہ مہاجرین کو ملک سے باہر نکالا جائیگا، تا ہم ان کے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کیا جائیگا۔
تیسرے شق کی رو سے اس ملک میں 5 سال سے زائد عرصے تک قیام کرنے والے امریکی شہری یا پحر گرین کارڈ ہولڈر بچے کے وہ والدین جو کہ غیر قانونی طور پر ملک میں قیام کیے ہوئے ہیں کو ٹیکس کی ادائیگی کرتے ہوئے ذمہ دارانہ افراد ہونے کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ جس کے بعد انہیں عبوری بنیادوں پر اس ملک میں قانونی طور پر رہائش رکھنے کی اجازت دی جا سکے گی۔
دریں اثناء واشنگٹن میں اوباما کے تقریباً 50 لاکھ مہاجرین کی دلچسپی کے حامل اس منصوبے کے اعلان پر لوگوں نے وائٹ ہاوس کے سامنے گیت گاتے ہوئے اپنی مسرت کا اظہار کیا۔
صدر اوباما نے وائٹ ہاوس میں اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں مہاجروں کا نظام ناقص ہے، انہوں نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں انسانوں کا کھوج لگاتے ہوئے انہیں ملک بدر کرنا حقیقت کے منافی ہو گا۔ امریکہ ایسی حرکت نہیں کر سکتا۔ ہم ایک مہاجر مملکت ہیں، ایک دور میں ہم سب یہاں پر اجنبی تھے۔
ایک اندازے کے مطابق امریکہ میں تقریباً 11 ملین غیر قانونی مہاجرین موجود ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں