واشنگٹن کے گرجا گھر میں نماز جمعہ کا اجتماع

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں واقع واشنگٹن نیشنل کیتھڈریل میں پہلی مرتبہ نمازِ جمعہ کا اہتمام کیا گیا

190792
واشنگٹن کے گرجا گھر میں نماز جمعہ کا اجتماع

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں واقع واشنگٹن نیشنل کیتھڈریل میں پہلی مرتبہ نمازِ جمعہ کا اہتمام کیا گیا ۔
اس تاریخی گرجا گھر میں واشنگٹن میں متعین جنوبی افریقہ کے سفیر ابراہیم رسول کی امامت میں پہلی بار نماز جمعہ کا اجتماع ہوا جس میں ایک سو کے قریب مرد و خواتین نے شرکت کی ۔
نماز سے قبل گرجا گھر کی راہبہ جینا گیلانڈ کیمبل نے نماز جمعہ کے اجتماع پر اپنی مسرت کا اظہار کیا ۔
نماز ادا کرنے والے مسلمانوں نے بھی اس موقع پر مختلف ادیان کے درمیان ہم آہنگی و بھائی چارگی سمیت امن آشتی سے لبریزایک دنیا قائم کرنے کی نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں