یوکرائن کے عام انتخابات میں مغرب نواز جماعتوں کی کامیابی

ابتدائی نتائج کے مطابق یوکرائن کے صدر پیترو پوروشینکو کی جماعت اور وزیراعظم آرسنی یاتسنیوک کی جماعت کو دیگر جماعتوں پر برتری حاصل ہے۔ مغرب نواز بلاک کی قیادت موجودہ صدر پیترو پوروشینکو کر رہے ہیں، جس نے 23 فی صد ووٹ حاصل کیے ہیں

172467
 یوکرائن کے عام انتخابات میں مغرب نواز جماعتوں کی کامیابی

یوکرائن میں ہونے والے عام انتخابات میں مغرب نواز جماعتوں کی کامیابی کی توقع کی جا رہی ہے۔

ابتدائی نتائج کے مطابق یوکرائن کے صدر پیترو پوروشینکو کی جماعت اور وزیراعظم آرسنی یاتسنیوک کی جماعت کو دیگر جماعتوں پر برتری حاصل ہے ۔
اِس بلاک کی قیادت موجودہ صدر پیترو پوروشینکو کر رہے ہیں، جس نے 23 فی صد ووٹ حاصل کیے ہیں جب کہ وزیر اعظم آرسنی یاتسنیوک کی جماعت نے 21 فی صد ووٹ حاصل کیے ہیں۔
یوکرین کی ’اپنی مدد آپ پارٹی‘ تیسرے نمبر پر ہے، جسے 13 فی صد ووٹ پڑے ہیں؛ جب کہ سبک دوش ہونے والے صدر وکٹر یانوکوویچ کی ’اپوزیشن بلاک پارٹی‘ نے حیران کُن طور پر تقریبا ً آٹھ فی صد نشستیں جیتی ہیں، اور یوں، وہ چوتھے نمبر پر ہے۔
ابتدائی نتائج کے مطابق دیگر سیاسی پارٹیاں بھی پارلیمان میں شامل ہوں گی، جنھیں پانچ فی صد سے زیادہ ووٹ پڑے ہیں۔ ان جماعتوں میں یولیا شموشنکو کی ’فادرلینڈ‘ اور اولے لیاشکو ریڈیکل پارٹی بھی شامل ہے ۔
دارالحکومت کیف میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے نتیجے میں فروری میں ماسکو کے حمایت یافتہ، ینوکوویچ کے ملک چھوڑ کر بھاگ نکلنے کے بعد، اتوار کو ہونے والے یہ انتخابات ملک کے پہلے پارلیمانی الیکشن ہیں، جب کہ ملک کی قیادت یورپ کے حامی، صدر پیترو پوروشینکو کر رہے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں