جرمنی میں مذہبی د شمنی کے خلاف جرائم رجسٹرڈ کرنے پر زور

جرمنی میں مذہب اسلام کے خلاف دشمنی کے بارے میں جرائم کی رجسٹریشن کروانے کے بارے میں موجود خامیوں کی جانب سے اسلامی برادری نے جرمن حکام کی توجہ مبذول کروانے کے لیے اپنی تحریک کا آغاز کردیا ہے

142249
جرمنی میں مذہبی د شمنی کے خلاف جرائم رجسٹرڈ کرنے پر زور

جرمنی میں مذہب اسلام کے خلاف دشمنی کے بارے میں جرائم کی رجسٹریشن کروانے کے بارے میں موجود خامیوں کی جانب سے اسلامی برادری نے جرمن حکام کی توجہ مبذول کروانے کے لیے اپنی تحریک کا آغاز کردیا ہے۔
اسلامی برادری کے قومی نظریاتی کمیٹی کےسیکرٹری جنرل مصطفےٰ یینر اولو نے اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے پہلا قدم اٹھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذہبِ اسلام کے خلاف کیے جانے والے جرائم کی سرکاری سطح پر رجسٹریشن کروانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ جرمنی میں سیاسی سرگرمیوں کی آڑ میں مذہب پر اکثر و بیشتر حملے کیے جاتے ہیں جسے روکنے کی ضرورت ہے اور ان جرائم کو باقاعدہ رجسٹرد کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں کے دوران مساجد پر کیے جانے والے حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے لیکن اس کے باوجود ان حملوں کو روکنے کے لیے کوئی موثر اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں