سوئیڈن کی جانب سے سنوڈن کو ایوارڈ

سوئیڈن کی ایک فاونڈیشن نے امسال کا ایوارڈ متحدہ امریکہ کی خفیہ سروس کی دستاویزات کے رازوں کو افشا کرنے والے شخص سنوڈن کو دینے کا اعلان کیا ہے۔ سنوڈن کو یہ ایوارڈ جاسوسی کے ایسے ریاستی منصوبوں کا بہادری اور مہارت سے پردہ چاک کرنے پر دیا جارہا ہے

138020
سوئیڈن کی جانب سے سنوڈن کو ایوارڈ

سوئیڈن کی ایک فاونڈیشن نے امسال کا ایوارڈ متحدہ امریکہ کی خفیہ سروس کی دستاویزات کے رازوں کو افشا کرنے والے شخص سنوڈن کو دینے کا اعلان کیا ہے۔
فاؤنڈیشن نے سنوڈن کے ساتھ ان کے انکشافات چھاپنے والے برطانوی اخبارگارڈین کے چیف ایڈیٹر ایلن سربریجر کو بھی اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا ہے ۔
فاؤنڈیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایڈورڈ سنوڈن کو یہ ایوارڈ جاسوسی کے ایسے ریاستی منصوبوں کا بہادری اور مہارت سے پردہ چاک کرنے پر دیا جارہا ہے جو بنیادی جمہوری رویوں اور آئینی حقوق کے سراسر منافی ہیں۔
فاؤنڈیشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایڈورڈ سنوڈن کی قانونی معاونت اور مقدمات کی پیروی پر اٹھنے والے تمام اخراجات بھی برداشت کرے گی۔
خیال رہے کہ 'رائٹ لائیولی ہڈ آنریری ایوارڈ' کو "متبادل نوبیل پرائز" بھی کہا جاتا ہے ۔ اس ایوارڈ کا آغاز 1980 میں کیا گیا تھا جس کا مقصد "ایسے لوگوں کی مدد اور ان کی خدمات کا اعتراف کرنا تھا جو دورِ حاضر کے اہم ترین مسائل کا مثالی اور عملی حل پیش کریں۔"
خیال رہے کہ ایڈورڈ سنوڈن امریکی خفیہ ادارے 'نیشنل سکیورٹی ایجنسی' کے سابق ملازم ہیں جو گزشتہ برس مبینہ طور پر ایجنسی کے لگ بھگ 17 لاکھ کمپیوٹرائزڈ دستاویزات لے کر پہلے ہانگ کانگ اور پھر روس فرار ہوگئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں