روس پر مزید پابندیاں لگ سکتی ہیں:یورپی یونین

تنظیم نے خبردار کیا ہے کہ اگر روس نے یوکرین سے پسپائی اختیار نہ کی تو روس کے خلاف مزید پابندیاں عائد کی جائیں گی

113228
روس پر مزید پابندیاں لگ سکتی ہیں:یورپی یونین

یورپی یونین نے روس کو یوکرین سےپس قدمی کے لئے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے۔
تنظیم نے خبردار کیا ہے کہ اگر روس نے یوکرین سے پسپائی اختیار نہ کی تو روس کے خلاف مزید پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
برسلز میں ہونے والے اجلاس میں رکن ممالک نے یوکرین سے عدم انخلا کی صورت میں روس کے خلاف مزید پابندیوں پر اتفاق کیا۔
مغربی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ یوکرین میں روسی فوجی اڈوں کی بھاری ہتھیاروں کے ساتھ کارروائی کے واضح ثبوت ہیں۔
یورپی یونین کے صدرہرمان وان رومپوئے نے کہا ہے کہ اس صورتحال کی روشنی میں یورپی یونین مزید ٹھوس اقدامات کے لئے تیار ہے۔
تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ روس کے خلاف کس قسم کی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ تجاویز ایک ہفتے میں تیار کرلی جائیں گی۔
دوسری جانب امریکہ نے یوکرین کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے لئے یورپی کونسل کی حمایت کا خیر مقدم کیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں