نائیجیریا میں خونی حملہ، 15 ہلاک

کاڈونا میں ایک مسلمان دینی شخصیت کو ہدف بنا کر بم حملہ کیا گیا جس میں 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں

68631
نائیجیریا میں خونی حملہ، 15 ہلاک

نائیجیریا میں خونی حملہ، 15 ہلاک۔۔۔
نائیجیریا کے شمالی شہر کاڈونا میں ایک مسلمان دینی شخصیت کو ہدف بنا کر بم حملہ کیا گیاہے جس میں رائٹرز خبر رساں ایجنسی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے 15 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے جبکہ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے ہلاکتوں کی تعداد 25 بتائی ہے۔
اطلاع کے مطابق حملے کا ہدف شیخ ڈاہیرو باؤچی تھے جو کاڈونا میں واعظ دے رہے تھے۔
حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا اور اس کے شہر کے مرکز میں پھینکے گئے بم کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی اور توڑ پھوڑ ہوئی تاہم حملے میں شیخ باؤچی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی تاہم خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس واقعے کے پیچھے بوکو حرام دہشت گرد تنظیم کا ہاتھ ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں