ہلاک شدہ ولندیزی شہریوں کی میتیں ہالینڈ روانہ

یوکرین میں حادثے کا شکار ہونے والے ملائشیئن ایئر لائنز کے طیارے میں سوار ایک سو تیرانوے ولندییزی شہریوں کی موت پر سوگوار ملک ہالینڈ کو میتوں کی حوالگی کا آغاز ہو چکا ہے

67934
ہلاک شدہ ولندیزی شہریوں کی میتیں ہالینڈ روانہ

یوکرین میں حادثے کا شکار ہونے والے ملائشیئن ایئر لائنز کے طیارے میں سوار ایک سو تیرانوے ولندییزی شہریوں کی موت پر سوگوار ملک ہالینڈ کو میتوں کی حوالگی کا آغاز ہو چکا ہے۔
یوکرین میں اہتمام کردہ ایک تقریب کے بعد ابتدائی طور پر پچاس کے قریب میتیں ہالینڈ روانہ کر دی جائیں گی ۔
ان میتیوں کی ہالینڈ آمد پر آئینڈ ہوون کے ہوائی اڈے پر ایک تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ہالینڈ کی شاہی و اعلی سرکاری شخصیات سمیت ہلاک شدگان کے لواحقین شرکت کریں گے۔
اس المناک واقعے کی مناسبت سے آج ہالینڈ میں ایک دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں