اسرائیلی بربریت کا ننگا ناچ:شہدا کی تعداد پانچ سو ستتر ہو گئی

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری بربریت کے دوران مزید 7 فلسطین شہید ہوگئے جس کے بعد 15 روز سے جاری صیہونی بربریت کے دوران شہادتوں کی تعداد 577 ہوگئی ہے جبکہ حماس کی جانب سے جوابی کارروائی میں مزید 2 اسرائیلی فوجی بھی مارے گئے ہیں

66482
اسرائیلی بربریت کا ننگا ناچ:شہدا کی تعداد پانچ سو ستتر ہو گئی

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری بربریت کے دوران مزید 7 فلسطین شہید ہوگئے جس کے بعد 15 روز سے جاری صیہونی بربریت کے دوران شہادتوں کی تعداد 577 ہوگئی ہے جبکہ حماس کی جانب سے جوابی کارروائی میں مزید 2 اسرائیلی فوجی بھی مارے گئے ہیں۔
اطلاع کے مطابق ، صیہونی فوج نے تازہ کارروائی کرتے ہوئے مسجد اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بناتے ہوئے 70 حملے کئے جس میں 7 افراد کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ اس دوران متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں۔
اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہید ہونے والوں میں خواتین اور بچوں کی تعداد نمایاں ہے جبکہ اقوام متحدہ نے بھی اس امر کی تصدیق کی ہے کہا صیہونی فوج کے حملوں میں 80 فیصد عام شہری شہید ہوئے ہیں۔
دوسری جانب ،حماس کی جانب سے اسرائیلی کارروائیوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے 27 فوجی ہلاک کئے جاچکے ہیں جن میں 2 امریکی بھی شامل ہیں۔
دریں اثنا ،اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کے باعث ایک لاکھ سے زائد فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں آچکے ہیں جبکہ غزہ کی صورتحال پر قابو پانے کے لئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری قاہرہ پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کی اور فریقین کو جنگ بندی کیلئے رضامند کرنے کی اپیل کی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں