اسرائیل اپنا دفاع کرنے میں حق بجانب ہے:اوباما

امریکی صدر براک اوباما نے اسرائیل کے دفاع کے حق کی حمایت کی ہے تاہم غزہ میں کارروائی میں شدت میں اضافے کے خلاف خبردار کیا ہے

64035
اسرائیل اپنا دفاع کرنے میں حق بجانب ہے:اوباما

امریکی صدر براک اوباما نے اسرائیل کے دفاع کے حق کی حمایت کی ہے تاہم غزہ میں کارروائی میں شدت میں اضافے کے خلاف خبردار کیا ہے۔
گزشتہ روز اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے بات کرتے ہوئے انھوں نے فلسطینی جنگجوؤں کے خلاف اسرائیل کے دفاع کے حق کی حمایت کی تاہم انھوں نے شہریوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ فلسطین میں ہلاکتوں کی تعداد 300 سے تجاوز کر چکی ہے۔
دریں اثنا ، انہوں نے یوکرین کی سرحد کے قریب ملائشیئن ایئر لائن کے طیارے کے حادثے کے حوالے سے کہا کہ حاصل شدہ اطلاعات کے مطابق یہ طیارہ روسی نواز باغیوں کے زیر کنٹرول علاقے سے داغے جانے والے ایک میزائل لگنے کے نتیجے میں گرا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی ذمہ داری پوٹین انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے کیونکہ روس نواز باغیوں کے پاس جدید اسلحے کی کمی ہے اور اس بات کا قومی امکان ہے کہ انہیں یہ میزائل روس نے فراہم کیا ہو ۔
روس اور یوکرین کے درمیان فائر بندی کی ایک بار پھر اپیل کرتےہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ہم بحران کے پر امن حل کے خواہاں ہیں لیکن روس اس سلسلے میں ٹھوس قدم اٹھانے سے دور ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں