شام میں فوجی کاروائی کے دوران 63 افراد ہلاک

شام میں بشار الاسد کے سرکاری دستوں نے ملک کے مختلف شہروں میں مخالفین کے زیر نگرانی شہروں میں بڑے پیمانے پر بمباری کا سلسلہ جاری رکام ہوا ہے۔ حلب پر قبضے کی جنگ شدت اختیار کرگئی ہے

86950
شام میں فوجی کاروائی کے دوران 63 افراد ہلاک

شام میں اسد انتطامیہ کی جانب سے کی جانے والی فوجی کاروائی کے دوران 63 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
شام میں بشار الاسد کے سرکاری دستوں نے ملک کے مختلف شہروں میں مخالفین کے زیر نگرانی شہروں میں بڑے پیمانے پر بمباری کا سلسلہ جاری رکام ہوا ہے۔
شام میں انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی شہر حلب کے حکومت کے زیرِ انتظام علاقوں پر باغیوں کے راکٹ حملوں میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اسد انتظامیہ کے دستوں نے حلب کے باغیوں کے زیرِ قبضہ علاقوں پر ہیلی کاپٹروں سے کم از کم چار بیرل بم گرائے جن میں مزید 13 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
حالیہ ہفتوں کے دوران شامی فوج اور باغیوں کے درمیان حلب پر قبضے کی جنگ شدت اختیار کرگئی ہے جو تین سال سے زائد عرصے سے جاری خانہ جنگی سے قبل ملک کا سب سے بڑا شہر اور معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کا مرکز تھا۔
شہر پر شامی فوج کے حملوں میں شدت ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب سرکاری افواج کو ملک کے وسطی علاقے پر اپنا قبضہ مستحکم کرنے میں خاطر خواہ کامیابیاں ملی ہیں۔
دریں اثنا شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ثنا کے مطابق سرکاری دستوں کی جانب سے کی جانے والی فوجی کاروائی کے دوران بڑی تعداد میں مخالفین کو بے اثر کردیا گیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں