وزیر اعظم ایردوان کا ایسٹر تہوار پر اہم پیغام

ایسٹر فیسٹ عیسائیت کے پیروکاروں کے لئے ایک استثنائی حیثیت رکھتی ہے

108358
وزیر اعظم ایردوان کا ایسٹر تہوار پر اہم  پیغام

ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب ایردوان عیسائیوں کے ایسٹر تہوار کی مناسبت سے اپنا پیغام نشر کروایا ہے۔

پیغام میں وزیر اعظم ایردوان نے کہا کہ عیدیں خوشی و مسرت کا وسیلہ ہیں ان مواقع پر ایک دوسرے کی مدد ، باہمی اتحاد اور خوشیاں بانٹنے کا نہایت بھرپور شکل میں اظہار ہوتا ہے۔ایسٹر فیسٹ بھی عیسائیت کے پیروکاروں کے لئے ایک استثنائی حیثیت رکھتی ہے۔

پیغام میں انہوں نے کہا کہ "میں اپنے عیسائی بھائیوں کو کہ جن کے ساتھ ہم صدیوں سے مل کر رہ رہے ہیں اور جن کے ساتھ ہم زندگی کے دکھ اور خوشیاں بانٹتے ہیں ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں"۔

ایردوان نے کہا کہ" ہم پوری انسانیت کے لئے محبت، احترام اور تحمل کی بنیاد پر استوار تہذیب کے نمائندوں کی حیثیت سے ہر طرح کے امتیازات کی مخالفت کرتے ہیں اور اختلافات کو ثقافتی دولت اور گوناں گونی کی شکل میں دیکھتے ہیں۔اس نقطہ نظر کے حوالے سے مختلف کلیسیوں اور گروپوں سے منسوب عیسائی ترک شہریوں سمیت پوری عیسائی دنیا کو دل کی گہرائیوں سے ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں "۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں