روس نے یوکرین میں اہم بستی پر قبضہ کر لیا

بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی فوج یوکرین میں لڑائی جاری رکھے ہوئے ہے ،فعال کارروائیوں کے نتیجے میں جنوبی فوجی گروپ کے دستوں نے لوہانسک عوامی جمہوریہ  میں بیلوگوروکا بستی کو آزاد کروا کر فائدہ مند پوزیشن حاصل کی

2141891
روس نے یوکرین میں اہم بستی پر قبضہ کر لیا

روسی وزارت دفاع نے اطلاع دی ہے کہ لوہانسک کے علاقے میں بیلوگوروکا بستی پر مکمل قبضہ کر لیا گیا ہے۔

وزارت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں روس یوکرین جنگ میں روسی فوجی یونٹوں کی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات شامل تھیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی فوج یوکرین میں لڑائی جاری رکھے ہوئے ہے ،فعال کارروائیوں کے نتیجے میں جنوبی فوجی گروپ کے دستوں نے لوہانسک عوامی جمہوریہ  میں بیلوگوروکا بستی کو آزاد کروا کر فائدہ مند پوزیشن حاصل کی ۔

یوکرین کی فوج کے 45  ڈرونز کو کل سے مار گرانے کےوالے بیان میں بتایا گیا ہے کہ فوجی آپریشن کے آغاز سے اب تک 601 طیارے، 274 ہیلی کاپٹر، 24 ہزار 419 ڈرونز، 523 فضائی دفاعی میزائل نظام، 16 ہزار 97 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں، 1304 ملٹی بیرل راکٹ لانچرز، 9 ہزار 700 ہووٹزر اور 21 ہزار  843 یوکرین  کی خصوصی فوجی گاڑی تباہ  کی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں