ترکیہ کو یورپ اور یورپ کو ترکیہ کی ضرورت ہے، پیٹر اسٹانو

یورپی یونین کمیشن کے ترجمان پیٹر اسٹانو نے بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں یورپی یونین کمیشن میں ترک صحافیوں  کو بریفنگ دی

2151436
ترکیہ کو یورپ اور یورپ کو ترکیہ کی ضرورت ہے، پیٹر اسٹانو

یورپی یونین کمیشن کے خارجہ امور اور سلامت پالیسی کے ترجمان پیٹر اسٹانو نے کہا، "ترکیہ کو یورپ  اور یورپ کو ترکیہ کی ضرورت ہے۔ کیونکہ ہم مل  جل کر زیادہ مضبوط ہوں گے۔"

یورپی یونین کمیشن کے ترجمان پیٹر اسٹانو نے بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں یورپی یونین کمیشن میں ترک صحافیوں  کو بریفنگ دی ۔

ترکیہ کے جھنڈے والی ٹی شرٹ کے ساتھ صحافیوں کے سامنے آنے والے اسٹانو  کا کہنا تھا کہ وہ ترکیہ سے والہانہ محبت کرتے ہیں۔

یورپی یونین۔ ترکیہ تعلقات کے بارے میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے، اسٹانو نے  کہا کہ یورپی یونین ترکیہ کی اہمیت سے آگاہ ہے۔

رکنیت کے مذاکرات کی بحالی کے بارے میں اسٹانو نے کہا، " اس کا تعلق تمام رکن ممالک کو قائل کرنے کی صلاحیت  سے ہے ، کیونکہ یہ محض  27 رکن ممالک کے 'ہاں' کہنے کی صورت میں ہی حل ہو سکتا ہے۔"



متعللقہ خبریں