فرانس میں قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر

اتنے کم وقت میں انتخابات کے حوالے سے کچھ قانونی ضوابط کی تعمیل ممکن نہیں ہوگی اور اس سے ووٹنگ کی شفافیت پر سوالات   نے جنم لیا ہے، وکلاء کا موقف

2151889
فرانس میں قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر

فرانس میں وکلاء نے صدر ایمانوئل میکرون کے دستخط شدہ قبل از وقت انتخابات کے حکم نامے کی تنسیخ کے لیے آئینی عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔

فرانسیسی اخبار لی فیگارو کی خبر کے مطابق بہت سے وکلا اور انتخابی قوانین کے ماہرین میکرون کے دستخط شدہ اور 10 جون کو سرکاری گزٹ میں شائع ہونے والے قبل از وقت انتخابات کے حکم نامے کو آئینی عدالت میں لے آئے۔

آئینی عدالت میں درخواست دینے والے ایک سینئر سابق سرکاری اہلکار نے کہا کہ اتنے کم وقت میں انتخابات کے حوالے سے کچھ قانونی ضوابط کی تعمیل ممکن نہیں ہوگی اور اس سے ووٹنگ کی شفافیت پر سوالات   نے جنم لیا ہے۔

خیال رہے کہ یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات کے فرانسیسی مرحلے میں، انتہائی دائیں بازو کی نیشنل یونین نے 31.37 فیصد ووٹوں کے واضح فرق سے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ میکرون کی نشاۃ ثانیہ پارٹی 14.60 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی تھی۔

ایمانوئل میکرون نے  اے پی کے انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے اور قبل از وقت انتخابات کرانے کا فیصلہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں