روس: یوکرین مسلح افواج کا حملہ، 20 شہری ہلاک

یہ ایک دہشت گردانہ حملہ ہے کیونکہ حملے کے وقت بیکری میں بیسیوں شہری موجود تھے: ماریا زاہرووا

2097201
روس: یوکرین مسلح افواج کا حملہ، 20 شہری ہلاک

روس وزارتِ ہنگامی حالات نے لوہانسک کے شہر لیسی چانسک کی ایک بیکری پر یوکرینی فوج کے حملے میں 20 افراد کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔

وزارت ہنگامی حالات کے جاری کردہ بیان کے مطابق مذکورہ حملے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں اور ملبے تلے دبے افراد کو بچانے کے لئے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

روس وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاہرووا نے کہا ہے کہ یہ ایک دہشت گردانہ حملہ ہے کیونکہ حملے کے وقت بیکری میں بیسیوں شہری موجود تھے۔

واضح رہے کہ 30 ستمبر 2022 کو روس نے صدر ولادی میر پوتن کے منظور کردہ فیصلے کے ساتھ یوکرین کے علاقوں دونیتسک، لوہانسک، زاپوریژیا اور خرسون  کا غیر قانونی الحاق کر لیا تھا۔



متعللقہ خبریں