یوکرینی فوج نے روس کے 41 ڈرونز اور 1لڑاکا طیارہ مار گرایا

بتایا گیا ہے کہ یوکرین نے 41 روسی " شاہد" قسم  کے ڈرونز تباہ کر د یئے اور ایک Su-24M طیارے کو مار گرایاہے

2073228
یوکرینی فوج نے  روس کے 41 ڈرونز اور 1لڑاکا طیارہ مار گرایا

بتایا گیا ہے کہ یوکرین نے 41 روسی " شاہد" قسم  کے ڈرونز تباہ کر د یئے اور ایک Su-24M طیارے کو مار گرایاہے ۔

یوکرین کی فضائیہ کی کمان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی فوج نے گزشتہ رات کریمیا اور روسی کورسک علاقے سےڈرونز کے ذریعے یوکرین کی سرزمین پر حملہ کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ روس نے حملے میں 48 ڈرونز  کا استعمال کیا  جبکہ  یوکرین کے فضائی دفاع کی جانب سے کی گئی جنگی کارروائیوں کے نتیجے میں 41 ڈرونز  تباہ ہو گئے۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں، یوکرین کی فضائیہ کے کمانڈر نکولائی  اولیسچک نے بتایا  کہ ایک روسی Su-24M طیارہ، جو اودیسہ  کے جنوب میں ایک Su-30SM کی حفاظت میں میزائل اور بم سے حملہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

یہ طیارہ کل بحیرہ اسود میں اسنیک آئی لینڈ کے قریب مار گرایا گیا تھا۔

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں روسی طیارے کو مار گرانے پر فضائی دفاعی فوج  کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ طیارہ اودیسہ کے علاقے پر بمباری کرنے والا تھا۔

صدرنے کہا کہ  ہم آہستہ آہستہ لیکن نمایاں طور پر بالخصوص اودیسہ کے لیے  اپنے فضائی دفاع کو مضبوط کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ہر اس ملک کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے اس مشن کو حاصل کرنے میں ہماری مدد کی۔"

 



متعللقہ خبریں