پیرس میں چاقو زنی کا واقعہ ،1 شخص ہلاک دو زخمی
فرانسیسی پریس کے مطابق پیرس میں بیر حکیم میٹرو اسٹاپ کے قریب ایک شخص نے راہگیروں پر چاقو سے حملہ کر دیا جس میں ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے
2071889
![پیرس میں چاقو زنی کا واقعہ ،1 شخص ہلاک دو زخمی](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/df19/8e6d/daa8/656c1d00d02fc.jpg?time=1718822576)
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں چاقو سے حملے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
فرانسیسی پریس کے مطابق پیرس میں بیر حکیم میٹرو اسٹاپ کے قریب ایک شخص نے راہگیروں پر چاقو سے حملہ کر دیا۔
حملے میں ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
بتایا گیا ہے کہ 1997 میں پیدا ہونے والا حملہ آورفرانسیسی شہری ہے جسے پولیس نے حراست میں لیا ہے ۔
معلوم ہوا کہ حملہ آور کو خفیہ ریکارڈ میں بنیاد پرست رجحانات کے حامل شخص کے طور پر درج کیا گیا تھا۔
پیرس اٹارنی دفتر نے قتل اور اقدام قتل کے تحت تحقیقات کا آغاز کیا۔
متعللقہ خبریں
ہم مغرب کو بائی پاس کرنے والے کسی تجارتی میکانزم کو فروغ دیں گے، پوتن
روس اور شمالی کوریا پہلے کی طرح اب کثیر جہتی شراکت داری کو فعال طور پر فروغ دے رہے ہیں