دونیستک کے محاذ پر روسی اور یوکیرینی افواج کی گھمسان کی جنگ

جہاں روسی افواج اودی ویکاشہر کو گھیرے میں لینے اور اس پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، یوکرین کے فوجی اسے روکنے کے لیے اپنے شدید حملے جاری رکھے ہوئے ہیں

2054008
دونیستک کے محاذ پر روسی اور یوکیرینی افواج کی گھمسان کی جنگ

یوکرینی  فوج دونیتسک کے علاقے میں اودی ویکاشہر کی سمت میں روسی ٹھکانوں پر ملٹی بیرل راکٹ لانچر سسٹم سے فائرنگ کر رہی ہے۔

روس کی 24  فروری 2022 سے  یوکرین کے خلاف جنگ جاری ہے، دونیتسک کے علاقے میں روسی اور یوکرین کی فوجوں کے درمیان گھمسان کی  جھڑپیں جاری ہیں۔

جہاں روسی افواج اودی ویکاشہر کو گھیرے میں لینے اور اس پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، یوکرین کے فوجی اسے روکنے کے لیے اپنے شدید حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یوکرین کی مسلح افواج کی 59 ویں موٹرائزڈ انفنٹری بریگیڈ اودی ویکاشہر کی سمت میں کاروائیاں  کرتے ہوئےبھی فرنٹ لائن پر لڑنے والے فوجیوں کی مدد کر رہی ہے۔

فوج کی انٹیلی جنس کے  کوآرڈینیٹ کے مطابق، زیر بحث گروپ "گراڈ" ملٹی بیرل راکٹ لانچروں کے ساتھ روسی افواج کی پوزیشنوں پر فائرنگ کر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں